View RSS Feed

All Blog Entries

  1. Hum Ko Soda Tha Sir Kay Maan May Thay..ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے

    Quote Originally Posted by BunnY View Post
    ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے : جون ایلیا

    ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے
    پاؤں پھسلا تو آسمان میں تھے

    ہے ندامت لہو نہ رویا دل
    زخم دل کے کسی چٹان میں تھے

    میرے کتنے ہی نام اور ہمنام
    میرے اور میرے درمیان میں تھے

    میرا خود پر سے اِعتماد اُٹھا
    کتنے وعدے مری اُٹھان میں تھے

    تھے عجب دھیان کے در و دیوار
    گرتے گرتے بھی اپنے دھیان میں تھے

    واہ! اُن بستیوں کے سنّاٹے
    سب قصیدے
    ...
    Categories
    Uncategorized
  2. Hai Faseelien Atha Raha Mugh May .. ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں

    Quote Originally Posted by BunnY View Post
    ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں : جون ایلیا


    ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں
    جانے یہ کون آ رہا مجھ میں

    جون مجھ کو جلا وطن کر کے
    وہ مرے بِن بھلا رہا مجھ میں

    مجھ سے اُس کو رہی تلاشِ امید
    سو بہت دن چھپا رہا مجھ میں

    تھا قیامت سکوت کا آشوب
    حشر سا اک بپا رہا مجھ میں

    پسِ پردہ کوئی نہ تھا پھر بھی
    ایک پردہ کھِنچا رہا مجھ میں

    مجھ میں آ کے گرا تھا اک زخمی
    جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں

    اتنا
    ...
    Categories
    Uncategorized
  3. Waqt Darma Pazeer Tha Hi Nahi..وقت درماں پذیر تھا ہی نہیں

    Quote Originally Posted by BunnY View Post
    وقت درماں پذیر تھا ہی نہیں : جون ایلیا

    وقت درماں پذیر تھا ہی نہیں
    دل لگایا تھا، دل لگا ہی نہیں

    ترکِ الفت ہے کس قدر آسان
    آج تو جیسے کچھ ہوا ہی نہیں

    ہے کہاں موجۂ صبا و شمیم
    جیسے تو موجۂ صبا ہی نہیں

    جس سے کوئی خطا ہوئی ہو کبھی
    ہم کو وہ آدمی ملا ہی نہیں

    وہ بھی کتنا کٹھن رہا ہو گا
    جو کہ اچھا بھی تھا ، برا بھی نہیں

    کوئی دیکھے تو میرا حجرۂ ذات
    یاں سبھی کچھ وہ تھا جو تھا ہی نہیں

    ...
    Categories
    Uncategorized
  4. Yaroo Naga Yaar Ko Yaroo Say Gila Ha..یارو نگہ یار کو ، یاروں سے گلہ ہے

    Quote Originally Posted by BunnY View Post
    یارو نگہ یار کو ، یاروں سے گلہ ہے : جون ایلیا

    یارو نگہ یار کو ، یاروں سے گلہ ہے
    خونیں جگروں ، سینہ فگاروں سے گلہ ہے

    جاں سے بھی گئے ، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
    جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گلہ ہے

    اب وصل ہو یا ہجر ، نہ اب تک بسر آیا
    اک لمحہ ، جسے لمحہ شماروں سے گلہ ہے

    اڑتی ہے ہر اک شور کے سینے سے خموشی
    صحراؤں پر شور دیاروں سے گلہ ہے

    بیکار کی اک کارگزاری کے حسابوں
    بیکار ہوں
    ...
    Categories
    Uncategorized
  5. ۥWafa Kay Khuwab Mohabbat Ka Asra Leja..

    Quote Originally Posted by BunnY View Post
    وفا کے خواب، محبت کا آسرا لے جا : احمد فراز

    وفا کے خواب، محبت کا آسرا لے جا
    اگر چلا ہے تو جو کچھ مجھے دیا لے جا

    مقامِ سُود و زیاں آ گیا ہے پھر جاناں
    یہ زخم میرے سہی، تِیر تو اٹھا لے جا

    یہی ہے قسمتِ صحرا، یہی کرم تیرا
    کہ بوند بوند عطا کر، گھٹا گھٹا لے جا

    غرورِ دوست سے اتنا بھی دل شکستہ نہ ہو
    پھر اس کے سامنے دامانِ التجا لے جا

    ندامتیں ہوں تو سر بارِ دوش ہوتا ہے
    فراز جاں کے عوض آبرو بچا لے جا
    Categories
    Uncategorized
Page 2 of 68 FirstFirst 12341252 ... LastLast