View RSS Feed

BunnY

Mai Dosto Say Tha , Dushmano May Ja Betha .. میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا

Rate this Entry
Quote Originally Posted by BunnY View Post
میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا : احمد ندیم قاسمی

میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا
دُکھی تھے وہ بھی، سو میں اپنے دکھ بھلا بیٹھا

سنی جو شہرتِ آسودہ خاطری میری
وہ اپنے درد لئے، میرے دِل میں آ بیٹھا

بس ایک بار غرورِ اَنا کو ٹھیس لگی
میں تیرے ہجر میں دستِ دُعا اٹھا بیٹھا

خُدا گواہ کہ لُٹ جاؤں گا، اگر میں کبھی
تجھے گنوا کے ترا درد بھی گنوا بیٹھا

ترا خیال جب آیا تو یوں ہوا محسوس
قفس سے اُڑ کے پرندہ شجر پہ جا بیٹھا

سزا ملی ہے مجھے گردِ راہ بننے کی
گناہ یہ ہے کہ میں کیوں راستہ دِکھا بیٹھا

کٹے گی کیسی اس انجامِ نا شناس کی رات
ہوا کے شوق میں جو شمع ہی بُجھا بیٹھا

مجھے خُدا کی خُدائی میں یہ ہوا محسوس
کہ جیسے عرش پہ ہو کوئی دوسرا بیٹھا

Submit "Mai Dosto Say Tha , Dushmano May Ja Betha .. میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا" to Digg Submit "Mai Dosto Say Tha , Dushmano May Ja Betha .. میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا" to del.icio.us Submit "Mai Dosto Say Tha , Dushmano May Ja Betha .. میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا" to StumbleUpon Submit "Mai Dosto Say Tha , Dushmano May Ja Betha .. میں دوستوں سے تھکا، دشمنوں میں جا بیٹھا" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments