View RSS Feed

BunnY

Kon Kehta Ha Kay Mout Aye To Mar JaunGa.. کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا

Rate this Entry
Quote Originally Posted by BunnY View Post
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا : احمد ندیم قاسمی

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

تیرا در چھوڑ کے میں اور کدھر جاؤں گا
گھر میں گِھر جاؤں گا صحرا میں بکھر جاؤں گا

تیرے پہلو سے جو اٹھوں گا تو مشکل یہ ہے
صرف اک شخص کو پاؤں گا جدھر جاؤں گا

اب تیرے شہر میں آؤں گا مسافر کی طرح
سایہ ابر کی مانند گزر جاؤں گا

تیرا پیمانِ وفا راہ کی دیوار بنا
ورنہ سوچا تھا کہ جب چاہوں گا مر جاؤں گا

چارہ سازوں سے الگ ہے میرا معیار کہ میں
زخم کھاؤں گا تو کچھ اور سنور جاؤں گا

اب تو خورشید کو گزرے ہوئے صدیاں گریں
اب اسے ڈھونڈنے میں تابہ سحر جاؤں گا

ؔزندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیم
بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا

Submit "Kon Kehta Ha Kay Mout Aye To Mar JaunGa.. کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا" to Digg Submit "Kon Kehta Ha Kay Mout Aye To Mar JaunGa.. کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا" to del.icio.us Submit "Kon Kehta Ha Kay Mout Aye To Mar JaunGa.. کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا" to StumbleUpon Submit "Kon Kehta Ha Kay Mout Aye To Mar JaunGa.. کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments