View RSS Feed

BunnY

Hai Faseelien Atha Raha Mugh May .. ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں

Rate this Entry
Quote Originally Posted by BunnY View Post
ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں : جون ایلیا


ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں
جانے یہ کون آ رہا مجھ میں

جون مجھ کو جلا وطن کر کے
وہ مرے بِن بھلا رہا مجھ میں

مجھ سے اُس کو رہی تلاشِ امید
سو بہت دن چھپا رہا مجھ میں

تھا قیامت سکوت کا آشوب
حشر سا اک بپا رہا مجھ میں

پسِ پردہ کوئی نہ تھا پھر بھی
ایک پردہ کھِنچا رہا مجھ میں

مجھ میں آ کے گرا تھا اک زخمی
جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں

اتنا خالی تھا اندروں میرا
کچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں

Submit "Hai Faseelien Atha Raha Mugh May .. ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں" to Digg Submit "Hai Faseelien Atha Raha Mugh May .. ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں" to del.icio.us Submit "Hai Faseelien Atha Raha Mugh May .. ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں" to StumbleUpon Submit "Hai Faseelien Atha Raha Mugh May .. ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments