View RSS Feed

BunnY

Hum Ko Soda Tha Sir Kay Maan May Thay..ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے

Rate this Entry
Quote Originally Posted by BunnY View Post
ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے : جون ایلیا

ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے
پاؤں پھسلا تو آسمان میں تھے

ہے ندامت لہو نہ رویا دل
زخم دل کے کسی چٹان میں تھے

میرے کتنے ہی نام اور ہمنام
میرے اور میرے درمیان میں تھے

میرا خود پر سے اِعتماد اُٹھا
کتنے وعدے مری اُٹھان میں تھے

تھے عجب دھیان کے در و دیوار
گرتے گرتے بھی اپنے دھیان میں تھے

واہ! اُن بستیوں کے سنّاٹے
سب قصیدے ہماری شان میں تھے

آسمانوں میں گر پڑے یعنی
ہم زمیں کی طرف اُڑان میں تھے

Submit "Hum Ko Soda Tha Sir Kay Maan May Thay..ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے" to Digg Submit "Hum Ko Soda Tha Sir Kay Maan May Thay..ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے" to del.icio.us Submit "Hum Ko Soda Tha Sir Kay Maan May Thay..ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے" to StumbleUpon Submit "Hum Ko Soda Tha Sir Kay Maan May Thay..ہم کو سودا تھا سر کے مان میں تھے" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments