Originally Posted by BunnY ہم جان و دل سے یار تھے ، ہم کون تھے ، ہم کون تھے : جون ایلیا ہم جان و دل سے یار تھے ، ہم کون تھے ، ہم کون تھے ہم میں کچھ دلدار تھے ، ہم کون تھے ، ہم کون تھے آسان تھے سب کے لیئے جیسے سخن لب کے لئے اپنے دشوار تھے ،ہم کون تھے ، ہم کون تھے اپنے سے ہم کو بیر تھا، خود اپنا آپا غیر تھا اپنے سے ہم بیزار تھے ، ہم کون تھے ، ہم کون تھے ہم کون تھے ہم کون تھے ، اندر سے گلزار ہم باہر سے ہم پر خار تھے ، ہم کون تھے ، ہم کون تھے