1. #1
    Mahn00r's Avatar
    !! ~~ VIP ~~ !!
    Dec 2010
    UAE
    5,273

    flies ایک دفعہ قبیلہ بنو سُلَیم کا ایک بوڑھا ضعیف آدمی مسلمان ہوا،



    ایک دفعہ قبیلہ بنو سُلَیم کا ایک بوڑھا ضعیف آدمی مسلمان ہوا،
    Ø*ضور صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ اسے دین Ú©Û’ ضروری اØ*کام ومسائل بتائے اور پھر اس سے پوچھا کہ تیرے پاس Ú©Ú†Ú¾ مال بھی ہے ØŸ
    اس نے کہا:
    ”خدا کی قسم بنی سُلَیم کے تین ہزار آدمیوں میں سب سے زیادہ غریب اورفقیر میں ہی ہوں۔“
    Ø*ضور صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ صØ*ابہ Ú©ÛŒ طرف دیکھا اورفرمایا:
    ”تم میں سے کون اس مسکین کی مدد کرے گا“۔
    Ø*ضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اٹھے اورکہا:یا رسول اللہ!میرے پاس ایک اونٹنی ہے جو میں اس Ú©Ùˆ دیتا ہوں“۔
    Ø*ضور صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ پھر فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جو اب اس کا سرڈھانک دے۔“
    سیدنا علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ اٹھے اوراپنا عمامہ اتارکرا س اعرابی Ú©Û’ سرپر رکھ دیا۔پھر Ø*ضور Ù†Û’ فرمایا:
    ”کون ہے جو اس کی خوراک کا بندوبست کرے؟“
    Ø*ضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ Ù†Û’ اعرابی Ú©Ùˆ ساتھ لیا اوراس Ú©ÛŒ خوراک کاانتظام کرنے نکلے۔چند گھروں سے دریافت کیا لیکن وہاں سے Ú©Ú†Ú¾ نہ ملا۔ پھر Ø*ضرت فاطمة الزہرارضی اللہ عنہا Ú©Û’ مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ پوچھا کون ہے۔ انہوں Ù†Û’ ساراواقعہ بیان کیا اور التجا Ú©ÛŒ کہ
    ”اے اللہ کے سچے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی اس مسکین کی خوراک کا بندوبست کیجیے“۔
    سیدہ عَالَم نے آبدیدہ ہوکر فرمایا:
    ”اے سلمان رضی اللہ عنہ خدا Ú©ÛŒ قسم آج ہم سب Ú©Ùˆ تیسرا فاقہ ہے۔دونوں بچے بھوکے سوئے ہیں لیکن سائل کوخالی ہاتھ جانے نہ دوں گی۔جاﺅ یہ میری چادرشمعون یہودی Ú©Û’ پاس Ù„Û’ جاﺅ اورکہو فاطمہ بنت Ù…Ø*مد(صلی اللہ علیہ وسلم ) Ú©ÛŒ یہ چادر رکھ لو اوراس غریب انسان Ú©Ùˆ تھوڑی سی جنس دے دو۔“
    سلمان اعرابی Ú©Ùˆ ساتھ Ù„Û’ کر یہودی Ú©Û’ پاس پہنچے۔ اس سے تمام کیفیت بیان Ú©ÛŒ وہ Ø*یران رہ گیا اور پھر پکار اٹھا
    ”اے سلمان !خد اکی قسم یہ وہی لوگ ہیں جن کی خبر توریت میں دی گئی ہے ۔گواہ رہنا کہ میں فاطمہ رضی اللہ عنہا کے باپ (صلی اللہ علیہ وسلم )پر
    ایمان لایا“۔
    اس Ú©Û’ بعد Ú©Ú†Ú¾ غلّہ Ø*ضرت سلمان کودیا اورچادر بھی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا Ú©Ùˆ واپس بھیج دی،وہ Ù„Û’ کر ان Ú©Û’ پاس پہنچے ۔سیدہ Ù†Û’ اپنے ہاتھ سے اناج پیسا اورجلدی سے اعرابی Ú©Û’ لیے روٹی پکاکر Ø*ضرت سلمان رضی اللہ عنہ Ú©Ùˆ دی۔انہوں Ù†Û’ کہا:
    ”اس میں سے کچھ بچوں کےلئے رکھ لیجیے ۔“جواب دیا:
    ”سلمان جو چیز خداکی راہ میں دے Ú†Ú©ÛŒ وہ میرے بچوں Ú©Û’ لیے جائز نہیں۔“Ø*ضرت سلمان رضی اللہ عنہ روٹی Ù„Û’ کر Ø*ضور صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ خدمت میں Ø*اضر ہوئے Û”Ø*ضور Ù†Û’ وہ روٹی اعرابی Ú©Ùˆ دی اورفاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا Ú©Û’ گھر تشریف Ù„Û’ گئے ۔ان Ú©Û’ سر پر اپنا دستِ شفقت پھیرا‘آسمان Ú©ÛŒ طرف دیکھا اور دعاکی:
    ”بارِ الٰہا فاطمہ (رضی اللہ عنہا)تیری کنیز ہے ،اس سے راضی رہنا۔“
    (تذکارِ صØ*ابیات)


    O our Lord! Cover (us) with Thy Forgiveness - me, my parents, and (all) Believers, on the Day that the Reckoning will be established!

  2. #2
    Sep 2012
    524

    what a beautiful

    nice and informative

    post

    kabhi pathar ki thokar se bhi ati nahi kharash

    kabhi aik zara si bat se insan bekhar jata hai


  3. #3
    Mar 2018
    Karachi, Pakistan
    12
    Allah Talah hamen un kay Naqshe Qadam pe chalne ki tawfeeq ata farmaye.

 

 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Bookmarks

  •