اسلام علیکم

دوستو اُردو ذوق کا پہلا ڈیزائننگ مقابلہ لے کر آیا ہوں۔ اُمید ہے کہ آپکا ساتھ اِس دوستانہ مقابلہ کو چار چاند لگا دےگا۔

اس طرØ* Ú©Û’ مقابلوں کا مقصد سیکھنا ہوتا ہے۔ اور یقین کریں، میں Ù†Û’ خود اس طرØ* بہت سیکھا ہے۔اس لئے جو ڈیزائنر بھی یہاں پر کام شیئر کرتے ہیں آپ
سب اس میں Ø*صہ لیں Ú¯Û’ تو بہت خوشی ہو گی۔

...:: Rules شرائط::...

آپ کو اپنی مرضی کی کوئی بھی غزل ڈیزائن کرنی ہے۔
ڈیزائن کا سائز مناسب رکھنا ہے۔ کوشش کریں کہ
800x1000
سائز میں بنا لیں۔ چاہیں تو اس سے بڑا سائز بھی رکھ سکتے ہیں، مگر بہت بڑا سائز نہ ہو۔
ڈیزائن پر اُردو ذوق کا لوگو اور لِنک لازمی لگانا ہے۔
ڈیزائن پر یہ فریم پیس استعمال کرنا ہے۔



آپ اس فریم کو اپنی مرضی کے مطابق ایڈٹ کر سکتےہیں وہ آپکی مہارت۔
ڈیزائن پوسٹ کرنے کی آخری تاریخ 25 مئی 2014 ہے۔
ڈیزائن پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ نہیں کر سکتے۔
ڈیزائن کو مقابلہ کے دوران کہیں اور شیئر نہیں کر سکتے۔


اِن شرائط کی خلاف ورزی کرنے والا ڈیزائن مقابلہ سے خارج کر دیا جائے گا۔