1. #1
    Nov 2010
    Cervera, Cataluna, Spain, Spain
    6,419

    Lightbulb Insha Jii Utho Ab Kouch Karo .. انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا

    انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا : ابن انشاء

    انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا
    ÙˆØ*Ø´ÛŒ Ú©Ùˆ سکوں سےکيا مطلب، جوگی کا نگر ميں ٹھکانا کيا

    اس دل کے دريدہ دامن میں، ديکھو تو سہی سوچو تو سہی
    جس جھولی ميں سو چھيد ہوئے، اس جھولی کا پھيلانا کيا

    شب بيتی، چاند بھی ڈوب چلا، زنجير پڑی دروازے پہ
    کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانہ کيا

    پھر ہجر کی لمبی رات مياں، سنجوگ کی تو يہی ايک گھڑی
    جو دل ميں ہے لب پر آنے دو، شرمانا کيا گھبرانا کيا

    اس Ø*سن Ú©Û’ سچے موتی Ú©Ùˆ ہم ديکھ سکيں پر Ú†Ú¾Ùˆ نہ سکيں
    جسے ديکھ سکيں پر چھو نہ سکيں وہ دولت کيا وہ خزانہ کيا

    جب شہر کے لوگ نہ رستہ ديں، کيوں بن ميں نہ جا بسرام کریں
    ديوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے ديوانہ کيا

    ​




  2. #2
    Sep 2012
    17
    بہت ہی عمدہ غزل ہے

 

 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Bookmarks

  •