1. #1
    Super Moderator
    Apr 2014
    395

    hnew کرو، جو بات کرنی ہے : امجد اسلام امجد

    کرو، جو بات کرنی ہے : امجد اسلام امجد
    کرو، جو بات کرنی ہے
    اگر اس آس پہ بیٹھے، کہ دنیا
    بس تمہیں سننے کی خاطر
    گوش بر آواز ہو کر بیٹھ جائے گی
    تو ایسا ہو نہیں سکتا
    زمانہ، ایک لوگوں سے بھرا فٹ پاتھ ہے جس پر
    کسی Ú©Ùˆ ایک لمØ*Û’ Ú©Û’ لئے رُکنا نہیں ملتا
    بٹھاؤ لاکھ تُم پہرے
    تماشا گاہِ عالم سے گزرتی جائے گی خلقت
    بِنا دیکھے، بِنا ٹھہرے
    جِسے تُم وقت کہتے ہو
    دھندلکا سا کوئی جیسے زمیں سے آسماں تک ہے
    یہ کوئی خواب ہے جیسے
    نہیں معلوم کچھ اس خواب کی مہلت کہاں تک ہے
    کرو، جو بات کرنی ہے

  2. #2
    Oct 2015
    لاہور، پاکستان
    72
    عمدہ اور خوب صورت انتخاب
    شیئر کرنے کا شکریہ

 

 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Bookmarks

  •