1. #1
    Nov 2010
    Cervera, Cataluna, Spain, Spain
    6,419

    Lightbulb Nibhata Kon Ha Qoul O Qasam Tum Jantay Thay . نبھاتا کون ہے قول و قسم تم جانتے تھے

    نبھاتا کون ہے قول و قسم تم جانتے تھے

    نبھاتا کون ہے قول و قسم تم جانتے تھے

    یہ قربت عارضی ہے کم سے کم تم جانتے تھے
    رہا ہے کون کس کے ساتھ انجام سفر تک
    یہ آغاز مسافت ہی سے ہم تم جانتے تھے
    مزاجوں میں اتر جاتی ہے تبدیلی مری جاں
    سو رہ سکتے تھے کیسے ہم بہم تم جانتے تھے
    سو اب کیوں ہر کس و ناکس سے یہ شکوہ شکایت
    یہ سب سود و زیاں ، یہ بیش و کم تم جانتے تھے
    فرار اس گمرہی پر کیا کسی کو دوش دینا
    کہ راہ عاشقی کے بیچ و خم تم جانتے تھے

    ​




  2. #2
    Oct 2015
    لاہور، پاکستان
    72
    عمدہ اور خوب صورت انتخاب
    شیئر کرنے کا شکریہ

 

 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Bookmarks

  •