1. #1
    Nov 2010
    Cervera, Cataluna, Spain, Spain
    6,419

    Lightbulb Mazaj Hum Say Zaida Juda Na Tha Uska .. مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا

    مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا

    مزاج ہم سے زیادہ جدا نہ تھا اس کا

    جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ اس کا
    وہ اپنے زعم میں تھا، بے خبر رہا مجھ سے
    اسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اس کا
    وہ برق رو تھا مگر رہ گیا کہاں جانے
    اب انتظار کریں گے شکستہ پا اس کا
    چلو یہ سیل بلا خیز ہی بنے اپنا
    سفینہ اس کا، خدا اس کا، ناخدا اس کا
    یہ اہل درد بھی کس کی دہائی دیتے ہیں
    وہ چپ بھی ہو تو زمانہ ہے ہمنوا اس کا
    ہمیں نے ترک تعلق میں پہل کی کہ فراز
    وہ چاہتا تھا مگر Ø*وصلہ نہ تھا اس کا

    ​




  2. #2
    Oct 2015
    لاہور، پاکستان
    72
    عمدہ اور خوب صورت انتخاب
    شیئر کرنے کا شکریہ

 

 

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Bookmarks

  •