پتہ نہیں کیوں میرے دل میں جنت Ú©ÛŒ آرزو کبھی پیدا نہیں ہوئی۔ اگر اللہ جنت دے دے تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن اس Ú©ÛŒ آرزو کبھی پیدا نہیں ہوئی۔ دوزخ کا ڈر میں شدت سے Ù…Ø*سوس کرتا ہوں لیکن دوزخ سے بچنے Ú©Û’ لئے ثواب کمانے Ú©ÛŒ آرزو نہیں رکھتا۔ مجھے اس آرزع سے دوکانداری Ú©ÛŒ بو آتی ہے۔ میرے ذہن میں نیکی، عادت، اذیت، ÙˆØ*شت، امکان ثواب سے بے تعلق چیز ہے۔ بے مقصد، بے نیاز۔ مجھے یہ آرزو بھی نہیں کہ اللہ والا بن جاؤں یا بزرگی مل جائے یا مست ہوجاؤں۔ مجھے مراتب Ú©ÛŒ طلب نہیں۔ میری دانست میں عام انسان بذات خود ایک عظیم مرتبہ ہے۔ مجھے صرف ایک آرزو ہے کہ میرا رخ مثبت رہے۔ انسانوں Ú©ÛŒ طرف، اللہ Ú©ÛŒ طرف۔
(ممتاز مفتی کی کتاب ’’لبیک‘‘ سے اقتباس)