اولئک الذین ھدی اللہ فبھداھم اقتدہ (الانعام: 90)
ترجمہ: یہی لوگ اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے انہی کے راستے پر چلو
اے اللہ، جس طرح نماز پڑھنے کا حق ہے، میں اس حق کو ادا کرنے سے قاصر ہوں،
نہ میرا روزہ حضرت داؤدؑ کے روزوں کی طرح ہے،
نہ میرا صبر حضرت ایوبؑ کے صبر کی طرح ہے،
نہ میری تسبیح حضرت یونسؑ کی تسبیح کی طرح ہے،
نہ میری دین سے وابستگی حضرت یحییؑ کی طرح ہے،
نہ میری نظر حضرت یوسف ؑکی نظر کی طرح پاکیزہ ہے،
نہ میرا ظرف رسول اللہ ﷺ کی طرح ہے جنہوں نے اپنے دشمنوں کو فرمایا: جاؤ تم سب آزاد ہو!
اے اللہ میں بھی تیرا بندہ ہوں اور تیری محبت کا اظہار کرتا ہوں۔
اے رحیم و کریم مالک، مجھے ان کے صدقے اپنا بنا لے۔ آمین!
(ادہم شرقاوی کی کتاب رسائل من القرآن سے ماخوذ)